انسانی کہانیاں عالمی تناظر

فلٹر کریں

تازہ خبریں

بمباری کے دوران رفح سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
UNRWA

رفح سے ساڑھے چار لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور

غزہ کے جنوبی شہر رفح سے 450,000 افراد انخلاء کر گئے ہیں جس کے بعد علاقے میں ویرانی کا سماں ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے لوگ تھکے ماندے، بھوکے اور خوفزدہ ہیں جن کے لیے کہیں کوئی جائے پناہ نہیں ہے۔

یمن میں کئی سالوں سے جاری لڑائی  کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو انسانی امداد اور تحفظ  کی ضرورت ہے۔
© UNICEF/Waleed Qadari

یمن میں پائیدار امن کی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اصرار

ہنگامی امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارٹن گرفتھس نے یمن میں امن کے لیے پائیدار کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک دہائی تک جنگ کی تباہ کاریوں کا سامنا کرنے والے لوگوں کی صحت و زندگی کو ہیضے کی وبا سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

کینیا کا مسائی مارا نیشنل پارک۔
Unsplash/David Clode

قدرت اور جنگلی حیات کو سمگلنگ سے خطرہ لاحق، یو این او ڈی سی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ دنیا میں ہر سال جنگلی حیات کی 4,000 قیمتی انواع کی غیر قانونی تجارت ہو رہی ہیں جس سے فطرت، روزگار اور صحت عامہ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

لبنان کے شہر بیروت میں انرا کے علاقائی دفتر میں اقوام متحدہ کا جھنڈا سرنگوں کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو)۔
© UNRWA/Fadi El Tayyar

غزہ میں یو این سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں ادارے کی گاڑی پر حملے اور عملے کے رکن کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں شدت آنے کے بعد غزہ کے مکین ایک بار پھر محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
© UNRWA

غزہ: لاکھوں لوگ دربدر جبکہ یو این کی 2.8 ارب ڈالر امدادی اپیل

ایک ہفتے میں 360,000 افراد غزہ کے جنوبی شہر رفح سے انخلا کر چکے ہیں جہاں اسرائیل کی مسلسل بمباری سے امداد کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ نے غزہ اور مغربی کنارے کے لیے 2.8 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے گزشتہ سال نومبر میں غزہ اور مصر کے درمیان واقع سرحدی علاقے رفع کا دورہ کیا تھا (فائل فوٹو)۔
© OHCHR

غزہ: فریقین سے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی حملے کی صورت میں ظالمانہ جرائم کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی جانوں کے تحفظ اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی پر اتفاق کریں۔

کینیڈا کے ایک پارک میں سوانا چڑیا کیڑوں سے بھری چونچ کے ساتھ۔
Pete Nuij/Unsplash

ہجرتی پرندوں کے عالمی دن پر حشرات کے تحفظ کا عزم

جنگلات میں کمی، کیڑے مار ادویات کے حد سے زیادہ استعمال، کیمیائی کھادوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں حشرات اور ان پر انحصار کرنے والے ہجرتی پرندوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

ہرات میں گزشتہ سال زلزلے نے بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی (فائل فوٹو)۔
© UNICEF/Osman Khayyam

افغانستان: گوتیرش کا بارشوں میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے افغانستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک میں تین روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب میں 300 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔